لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے سابق مایہ ناز کپتان اور شاندار بلے باز شاہد آفریدی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ ان جیسی شہرت کسی کھلاڑی کو نہیں ملی تو غلط نہ ہو گا ،شاہد آفریدی سے محبت کرنے والے اور ان کے مداح پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ چاہے پی ایس ایل میں کھیلیں یا کسی اور لیگ میں توجہ کا مرکز لازمی رہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی نیونیوز کے مطابق پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی جو کہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں نے اپنی کزن سے شادی کی۔نادیہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں جن کے نام انشاءآفریدی، اجواءآفریدی، اقصیٰ آفریدی اور اسمارا آفریدی ہیں۔ دوسری جانب شہنشاہ قوال اور موسیقی کے بے تاج بادشاہ لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان مرحوم بھی ان شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنوں میں شادی کرنے کو ترجیح دی۔اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے امر ہوجانے والے نصرت فتح علی خان نے اپنے چچا کی پوتی کو جیون ساتھی بنایا۔نصرت فتح علی اور ناہید نصرت کی ایک بیٹی ہے جس کا نام انہوں نے ندا فتح علی خان رکھا۔