Friday January 3, 2025

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو کمر میں درد کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو کمر میں درد کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی کمر میں تکلیف تھی جس کے باعث انہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال میں شاہ رخ جتوئی کے مختلف ٹیسٹ لئے جائیں گے۔میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد شاہ رخ جتوئی کو زیر

علاج رکھنے یا جیل منتقل کرنے کا فیصلہ ہو گا جیل انتظامیہ نے شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔یا د رہے کہ شاہ رخ جتوئی پر نوجوان شاہ زینب کق قتل کرنے کا الزام عائد ہے۔

FOLLOW US