Friday January 3, 2025

فیصل آباد ،ْ بسنت نائٹ منانے والوں کے خلاف کریک ڈائون ،ْ 70زیرحراست

فیصل آباد میں بسنت نائٹ منانے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈائون کرکے 70نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جبکہ سیکڑوں پتنگیں ڈور اور آتش بازی کا سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ترجمان پولیس انسپکٹرعامر وحید کے مطابق بسنت نائٹ کی اطلاعات پر پولیس اورڈولفن فورس نے سرگودھا روڈ،غلام محمد آباد، مدینہ ٹائون اورمنصور آباد کے

علاقوں میں کریک ڈائون کیا ۔پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف کریک کے باوجود مختلف علاقوں میں بلا خوف پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

FOLLOW US