جوڈیشل کمیشن بنانا ہائیکورٹ کا اختیار نہیں ،ْ صوبائی حکومت کا اختیار ہے ،ْ درخواست اسے بھیج دیتے ہیں ،ْ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پشاور ہائیکورٹ کا سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پولیس رپورٹ عام کرنے کا پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پولیس رپورٹ عام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔ جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ میں
سانحہ آرمی پبلک کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس افسر شاہ نے کی ۔محکمہ انسداد دہشتگردی حکام نے عدالت میں انکوائری رپورٹ جمع کرادی گئی جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ عوام انکوائری کے بارے میں جاننا چاہتی ہے اس لیے رپورٹ عام کردی جائے ۔
سانحہ آرمی پبلک کے خلاف شہداء فورم نے درخواست دائر کی تھی جس میں جوڈیشل کمیشن بنانیاور تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی درخواست کی تھی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہائیکورٹ کا اختیار نہیں بلکہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے اس لیے وہ یہ درخواست اسے بھیج دیتے ہیں۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے ا?رمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔