Thursday January 2, 2025

سال 2000ء میں فلم ’رفیوجی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار ابھیشیک بچن اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے

ممبئی(نیو زڈیسک ) نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کی اور ایشوریا کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی۔سال 2000ء میں فلم ’رفیوجی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار ابھیشیک بچن اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے والد لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ابھیشیک نے اپنے والد کے نقش قدم پر

چلتے ہوئے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد فلمیں کیں، لیکن ایک دو کے علاوہ کوئی بھی فلم کامیابی کے جھنڈے نہ گاڑ سکی۔کیریئر میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے ابھیشیک گھریلو زندگی میں کامیاب رہے اور بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کو دلہنیا بنا کر گھر لے آئے۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایشوریا کی شخصیت سے کافی متاثر تھے اور انہیں پسند کرتے تھے لیکن یہ بات کہنے کی کبھی ہمت نہ ہوئی لیکن 2007ء میں ٹورنٹو میں فلم ’گرو‘ کے پریمیئرکے دوران ایشوریا سے اظہار محبت کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ابھیشیک بچن نے مزید بتایا کہ فلم کا پریمیئر ختم ہونے کے بعد ہوٹل کی بالکونی میں ایشوریا کو سخت سردی میں اکیلے کھڑے دیکھ کر گھبراتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا کہ ’مجھ سے شادی کروگی ‘جس پر ایشوریا نے بغیر کچھ وقت ضائع کیے میری پیشکش قبول کرلی وہ لمحہ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا فلم ’سرکار راج، ’امرائو جان‘ سمیت 8 فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جب کہ ان کی ایک 6 سالہ بیٹی ہے جس کا نام آردھیا ہے۔

FOLLOW US