سی پیک منصوبہ دنیا کے لئے چمکتا ستاراہے، دنیا اس منصوبہ سے راہنمائی حاصل کرے،چینی بینکر ڈاکٹر کاو یوآن زیگا گوادر بندرگاہ علاقے کودنیا کے ساتھ ملانے کی بنیاد فراہم کرتی ہے، سینئر ریسرچر جان سن گوفینگ چینی صنعتی و تجارتی بینک پاکستانی بینکوں کو بینکنگ تعاون کی سہولت فراہم کر رہے ہیں،ڈاکٹر زو ہانگ کیائی مقررین کا چین میں سی پیک کے حوالے سے سیمینار سے خطاب سی پیک کی کامیابی کیلئے پاکستان میں
سیاسی اور سماجی استحکام ضروری ہے،چین میں چین پاکستان اقتصدی راہداری منصوبہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کے مالیاتی ماہرین نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے پاکستان میں سیاسی اور سماجی استحکام ضروری ہے، سی پیک منصوبہ دنیا کے لئے چمکتی مثال ہے، یہ منصوبہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، گوادر بندرگاہ علاقے اور باقی دنیا کے ساتھ ملانے کے لئے بنیاد فراہم کرتا ہے، چینی حکومت مقامی سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ سر مایہ کاری کے لئے ترجیحات فراہم کر رہی ہے، چین کے صنعتی اور تجارتی بینک پاکستان کے بڑے بینکوں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ بینکنگ کے تعاون اور مواصلاتی میکانزم کو سہولت دے رہے ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں چین پاکستان اقتصدی راہداری منصوبہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے مالیاتی ماہرین نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے پاکستان میں سیاسی اور سماجی استحکام ضروری ہے۔سی پیک منصوبہ دنیا کے لئے چمکتی مثال ہے۔یہ
منصوبہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریففارم کمیشن کے ایک سینئر ریسرچر جان سن گوفینگ،بینکر ڈاکٹر کاو یوآن زیگاور ڈاکٹر زو ہانگ کیائی نے شرکت کی۔ سی پیک کی شراکت داری ممالک مابین شراکت دار کی بہترین اور مثالی نمونہ ہے۔ اس سے دنیا کے دوسرے ممالک کو راہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔بی بی آئی کے صدر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے جب اس منصوبہ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تو ان کے ویزن کے مطابق دنیا کی معیشت کی بہتری کے لئے سب سے پہلے ممالک مابین راستے ہموار کرنا اور نئے راستے تلاش کرنا تھا تا کہ دنیا کو ایک بندھن میں باندھا جا سکے۔ اس کیلئے سپلائی ڈھانچہ کی بہتری نا گزیر تھی۔ ڈاکٹر زو ہانگ کیائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت مقامی سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ سر مایہ
کاری کے لئے ترجیحات فراہم کر رہی ہے۔ چین کے صنعتی اور تجارتی بینک پاکستان کے بڑے بینکوں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ بینکنگ کے تعاون اور مواصلاتی میکانزم کو سہولت دے رہے ہیں۔چینی حکومت بی آر آئی رکن ممالک میں تجارتی بینکوں کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ سروس نیٹ ورک قائم کیا جا سکے۔