Thursday December 26, 2024

کیا ریہام خان کون لیگ کی حمایت حاصل ہے؟ سوالات اٹھنا شروع ہوگئے

حنیف عباسی نےکتاب کا 2017ء میں ہی انکشاف کردیاتھا،عمران خان ڈریں اگرکتاب میں بہت زیادہ انکشافات ہوگئے توپھر کوئی بچت نہیں ہوگی،رہنماء ن لیگ حنیف عباسی کی گفتگو کیا ریہام خان کون لیگ کی حمایت حاصل ہے؟ سوالات اٹھنا شروع ہوگئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان کومسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے؟ اس

پرسوالات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی نے 2017ء میں انکشاف کرتے ہوئے کہاتھا کہ عمران خان ڈریں اس کتاب سے جو2018ء سے پہلے آئے گی۔اس کتاب میں اگرکوئی بہت زیادہ انکشافات ہوگئے توپھرآپ کی کوئی بچت نہیں ہوگی۔ یہ کتاب آئے گی جیسے میں کہاکہ لگے گی آگ اس گھرکے چراغ سے۔حنیف عباسی نے 3اگست 2017ء میں انکشاف کیاتھا ۔تاہم اب تحریک انصاف کی رہنماء ریحام خان کی کتاب بھی سامنے آگئی ہے۔تاہم اس کتاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی اور ان کے سیاسی کیریئرسے متعلق کیاانکشافات ہوں گے یہ ابھی باقی ہے۔ریہام خان کی کتاب سے متعلق حنیف عباسی نے 2017ء میں ہی انکشاف کردیاتھا۔کیا ریہام خان کی کتاب کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے؟ اس کافیصلہ بھی وقت کرے گا۔

FOLLOW US