Thursday January 2, 2025

نوازشریف جو مرضی کرلیں بس 15دن کی بات ہے اور پھر۔۔۔سینئر صحافی حامد میر نے ایسا انکشاف کر ڈالا کہ مسلم لیگ (ن) کی پریشانی شروع ہو جائے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہناہے کہ نوازشریف اپنے جلسے جلوسوں اوردھمکیوں سے عدلیہ کو نہیں ڈراسکتے بلکہ اگلے 15سے 20دنوں میں کئی لوگ بہت زیادہ ڈرنے والے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے حامد میر کا کہناتھا کہ نوازشریف جتنے مرضی جلسے جلوس کر لیں اگر

وہ سمجھتے ہیں کہ عدلیہ ڈر جائے گی تو ایسا کچھ نہیں ہو گا ۔ سب کو معلو م ہونا چاہیے کہ آرٹیکل 190کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کے ماتحت ہیں اس لئے عدلیہ نوازشریف کا کوئی بھی دبائو قبول نہیں کرے گی۔حامد میر نے کہا تھا ہے کہ میں ذاتی طور پر عدلیہ کو دبائو میں لینے کی پالیسیوں کے خلاف ہوں ۔ انھوںنے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بھی اپنی ذمہ داریو ں کا احساس کرے کیونکہ نوازشریف جب مکا لہرا کرکر آئین توڑنے والے مشرف کا نام لیتے ہیں تو وہ ٹھیک کہتے ہیں ۔ اس کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے۔ خادم رضوی نے بھی اپنے دھرنے اور جلسوں کے دوران سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو گالیاں دی تھیں اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اسی ماہ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

FOLLOW US