نواز شریف اپنے ہی لوگوں کو ذبح کروانے پر تُلے ہوئے ہیں نواز شریف نے سپریم کورٹ اور عوام کی عدالت کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ نواز شریف نے میرے دوستوں طلال چوہدری اور دانیال عزیزکو مروا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 3 مرتبہ وزیر اعظم بن چکے ہیں وہ
اچھے خاصے سمجھدار ہیں ان کو اچھی طرح پتہ ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں ، ایک جلسے میں لاکھوں کا مجمع ہو ، اور وہاں انہوں نے ان لیڈروں کے حق میں سوال کر لیا۔ نواز شریف سپریم کورٹ کو عوام کی عدالت کے سامنے کھڑا کر رہے ہیں ، اب آپ آپ دیکھتے جائیں کہ مسلم لیگ ن کے جو لیڈرز ہیں ، وہ آہستہ آہستہ ذبح ہونے والے ہیں اور یہ تعداد 10 تک جائے گی ۔