لاہور (نیو ز ڈیسک) پاکستانی فلمی انڈسٹری میں بہت سے فنکار ایسے ہیں جن کی فیملی کی بہت کم انٹری شوبز میں ہوئی ہے ، موجودہ دور میں پاکستان کے معروف اداکار نا صرف خود پڑھے لکھے ہیں بلکہ ان کی اہلخانہ نے بھی تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک وقت تھا جب پاکستانی فلموں اور ٹیلی وژن ڈراموں میں میں کام کرنے والے
اداکار اتنے پڑھے لکھے نہیں ہوتے تھے، اس وقت اچھے گھرانوں کے نوجوان اس فلیڈ میں جانے کا سوچتے بھی نہیں تھے، تاہم اب سوچ بدل چکی ہے، اب انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے وابستہ بہت سے افراد نا صرف تعلیم یافتہ ہیں بلکہ ان کا تعلق بھی اچھی فیملیوں سے ہے۔لولی ووڈ کی معروف اداکارہ ریما کی چھوٹی بہن سی ایس پی افسر ہیں۔ انہوں نے 2004ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انھیں بہت سی فلموں کی آفرز بھی ہوئیں لیکن ریما نہیں چاہتیں کہ ان کی بہن فلم نگری میں قدم رکھیں۔