Thursday December 26, 2024

اس پاکستانی بائولر کا سامنا کرتے ہوئے میری ٹانگیں کانپتی ہی رہتی تھیں کیونکہ۔۔۔۔مایہ ناز بلے باز کیون پیٹر سن نے ایک ایسا نام لے لیا کہ ہر کوئی حیران

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بالرمحمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے باوجوداب کوئی قدر نہیں رہی ہے لیکن سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن آج بھی ان کے مداح ہیں جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے کیریئر میں انہوں نے جن خطرناک فاسٹ بالرزکا سامنا کیا ان میں سر فہرست پاکستان کے محمد آصف تھے۔کرکٹ

آسٹریلیا ڈیجیٹل کنٹینٹ ٹیم کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ محمد آصف ان پانچ خطرناک ترین بالرز میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کا انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں سامنا کیا۔کیون پیٹرسن کے مطابق پہلے نمبر پر شین وارن، دوسرے پر متایا مرلی دھرن، تیسرے پر محمد آصف، چوتھے پر جیمز اینڈرسن جبکہ پانچویں پر ظہیر خان ہیں مگر محمد آصف جس انداز سے وکٹوں کی دونوں جانب گیند سوئنگ کرتے وہ حیران کن بات تھی۔پیٹر سن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ا چھی فارم جب میں نے ان کا سامنا کیا تو دو ہفتوں بعد فارم میں نہیں تھا۔2006 میں آصف نے اوول ٹیسٹ میچ میں کیون پیٹرسن کو گولڈن ڈک پر آٹ کیا تھا اور عمدہ بالنگ سے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا لیکن یہ میچ فورفیٹ ہو گیا تھا۔اس کے بعد دائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر نے انگلینڈ کے سابق کپتان کو چار مرتبہ مزید آٹ کیا لیکن وہ ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک مرتبہ مزید ایسا کر سکے جب انہوں نے 2010 کے دورہ انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لی تھیں

FOLLOW US