Friday December 27, 2024

لندن میں نمازیوں پر وین چڑھانے والے ڈیرن اوسبورن کو 43 سال قید کی سزا

لندن برطانوی دارالحکومت لندن کے فِنز بری پارک کی مسجد کے باہر مسلمانوں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم ڈیرن اوسبورن کو 43 سال کی سزا سنادی گئی۔جج بوبی چیمہ گرب نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دہشت گردی حملہ تھا اور ملزم کا ارادہ لوگوں کو مارنا تھا۔اوسبورن کو 54 سالہ مکرم علی کو قتل کرنے اور دیگر افراد کو قتل کرنے کی کوشش کرنے

کا مرتکب پایا گیا۔گزشتہ روز دہشت گرد حملے کی سماعت کے دوران جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ملزم آن لائن انتہاپسند پروپیگنڈے سے متاثر تھا اور حملے میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو مارنا چاہتا تھا ادھر فنزبری مسجد کے امام محمد محمود نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے انصاف مل گیا۔ڈیرن اوسبورن نے گزشتہ سال جون میں تیز رفتار وین مسجد کے قریب نماز پڑھنے والوں پر چڑھا دی تھی جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

FOLLOW US