Sunday December 22, 2024

اللہ سے محبت کا واقعہ

بغداد میں ایک بدمعاش نے ایک عورت کو پکڑ لیااور خنجر نکال کر اسکے گلے پر رکھ دیا لوگ دور سے ڈر سہم کر تماشہ دیکھ رہے تھے مگر کسی کی جرات نہیں تھی کہ وہ اس عورت کو اس بدمعاش کی چنگل سے آزاد کراتے۔اتنے میں ایک بزرگ کا وہاں سے گزر ہوا وہ اس بدمعاش کے قریب ہوا اسکے کان میں کچھ کہا اور آگے بڑھ گیے۔ اس بدمعاش پرلرزہ

طاری ہوگیا اور ایک دم بے ہوش ہوکر گر پڑے خنجر ہاتھ سے گرگیا اور وہ عورت وہاں سے بھاگ گئی لوگ بھی سارے حیران تھے کہ یہ کیا ماجرہ ہوا جب یہ بدمعاش ہوش میں آیا تو لوگوں سے اس بدمعاش نے پوچھا کہ ” یہ بزرگ کون تھے ” حاضرین میں کسی نے پکار کرکہا ” زمانے کے ولی اللہ سیدنا بشر حافی ” وہ بدمعاش بولا انہوں نے میرے کان میں کہا “تیرے اس فعل کو اللہ پاک دیکھ رہا ہے ” میں خوف سے کانپ اٹھا اور مجھ پر لرزہ ہوگیا مجھے احساس ہوا کہ میں کتنا بے شرم اور بے غیرت ہوں کہ مجھے میرا رب دیکھ رہا ہے اور میں پھر بھی بے حیائی کا کام کررہا ہوں۔ بس مجھے اس احساس نے تڑپا کرگرایا اور میں بے ہوش ہوگیا،کہتے ہے کہ وہ بدمعاش نہایت چیخیں مار مار کر روتا تھا کہ خوف کی وجہ سے اسکو بخار ہوا اور ایک ہفتے کے اندر اندر اسکی وفات ہوگئی۔ عزیزن من۔! عورت سے محبت کرنے والا محبوبہ کی موجودگی میں غیر عورت پر ہرگز نظریں نہیں ڈالتا ہم کیسے عاشق ہیں کہ اللہ اور رسول سے محبت کے دعویں بھی کرتے ہیں اور گناہوں پر قائم بھی رہتے ہیں جو کرتا ہے تو چھپ چھپ کر اہل جہاں سے… کوئی دیکھ رہا ہے تجھے آسمان سے…!!

بغداد

FOLLOW US