اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی مہم کو بھی دہشتگردوں نے نہ بخشا، زمرک میں تحریک انصاف کے دفتر پر بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے زمرک میں تحریک انصاف کے دفتر پر بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زمرک میں واقع تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔نامعلوم افراد دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ جس وقت دفتر پر حملہ کیا گیا اس وقت وہاں تحریک انصاف کے متعدد کارکن موجود تھے۔ حملے کے باعث تحریک انصاف کے 10 کارکن زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔