Thursday September 18, 2025

مسلم لیگ (ن) کا الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا منصوبہ لیک ہو گیا اعلان کب کیا جانے والا ہے ، سینئر سیاستدان نے انکشاف کر ڈالا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کے امکان کا انکشاف کر دیا ہے ۔ سینئر رہنما اسد عمر نے خیال ظاہر کیا ہےکہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کا بائیکاٹ کرنے جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے دربار عالیہ موہڑہ شریف آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ الیکشن کا بائیکاٹ کرے تو یہ ان کا سیاسی حق ہے۔اسد عمر نے

کہا کہ میرے حلقے میں نہیں پورے اسلام آباد میں لوگ پانی کوترس رہے ہیں،عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پہلی ترجیح پانی کے مسئلے کاحل ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں 10کروڑ گیلن پانی کی کمی ہے، ہم نے پانی کیلئے قائمہ کمیٹی،سی ڈی اے اور سڑکوں تک کوشش کی۔