Saturday November 23, 2024

صدر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی ،ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی،صدر عارف علوی نے کہاکہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی وزیر قانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی ۔

FOLLOW US