Wednesday November 12, 2025

”چوہدری شجاعت کے خط کی یہ حیثیت ہے کہ اس پر پکوڑے رکھ کر کھائے جائیں “پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بھی چوہدری شجاعت کے خط کو صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا قرار دیا ہے۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ ”بارش کا ہے موسم! چوہدری شجاعت کے خط کی صرف یہ حیثیت ہے کہ اس پر پکوڑے رکھ کر کھائے جائیں“۔انہوں نے کہا کہ ”امید ہے ان سیاہ بادلوں کے چھٹنے سے پہلے پنجاب میں چھائی سیاہ سیاست مٹ جائے گی ،سب نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں“۔