ممبئی : نیوزی لینڈ کے ایک ہی باولر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم کو 325 رنز پر پولین پہنچا دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابقبھارت کی پوری ٹیم کو سری لنکا کے ایک ہی باولر نے اُڑا کر رکھ دیا ، اعجاز پٹیل نے اپنی گیند بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 119 رنز دیئے اور 10 کھلاڑیوں کو پولین پہنچا کر انوکھا اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، انڈیا کی جانب سے سب سے بہترین کھیل اوپننگ پر آنے والے اگروال نے پیش کیا ، جنہوں نے ایک سینچری اور ایک نصف سینچری بنا کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ، ان کے علاوہ شبمان گل نے 44 رنز کی اننگ کھیلی ۔ جبکہ کپتان ویرات کوہلی کی کاکردگی صفر رہی اور وہ کچھ کیئے بغیر ہی پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین واپس چلے گئے ۔بھارتی کھلاڑی اکثر پاٹیل نے 128 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔
فہد مصطفیٰ پر دوران ڈرائیونگ خاتون کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگ جانے کا الزام
سیالکوٹ واقعہ، پولیس نے ایک اور گرفتار ملزم کی تفصیلات جاری کردیں